انضمام الحق نے ٹیم سلیکشن کو ٹیم کی شکست کی وجہ قراردے دیا

26

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم سلیکشن دیکھ کر پتہ چل گیاتھا کہ جیت نہیں سکتے ، کھلاڑیوں کو آسٹریلیامیں بھی ٹیسٹ میچ کھیلنے کاتجربہ نہیں تھا، مصباح الحق کو قومی ٹیم کا کوچ بھی بنایااور چیف سلیکٹر بھی بنادیا۔


انضمام الحق نے کہا کہ مصباح الحق کو قومی ٹیم کا کوچ بھی بنایااور چیف سلیکٹر بھی بنادیا ،ایسا تاریخ میں کبھی ہوا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کا نظام بہتر کیاجائے ، ہمارے لڑکے بہت اچھے ہیں ، ان کو اعتماد دیا جائے اور تھوڑا سے نظام کوبہتر کیاجائے ۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر میرادل ٹوٹ گیاہے ، ٹیم سلیکشن دیکھ کر پتہ چل گیاتھا کہ جیت نہیں سکتے ، ہم سری لنکا سے بھی ٹی 20 سیریزہار گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آسٹریلیامیں بھی ٹیسٹ میچ کھیلنے کاتجربہ نہیں تھا۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو چاہئے کہ وہ محمد عامر اور وہاب ریاض سے بات کریں کہ دونوں باﺅلرز کم از کم ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ تو کھیلیں۔ پاکستان نے دونوں پر بہت سرمایہ کاری ہے اور ملک کو ان کی ضرورت ہے، انہیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے اور اپنا تجربہ نئے باﺅلرز کو منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔