افتخار احمد نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 62 رنز بنائے

18

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو

پاکستان نے افتخار احمد کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا، کپتان بابراعظم نے 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 62 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں فخر زمان نے 2، حارث سہیل نے 6، محمد رضوان نے 14، آصف علی نے 4 اور عماد وسیم نے 11 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹن اگر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کین رچرڈسن اور پیٹ کومنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ کینگروز نے مقررہ ہدف سٹیو سمتھ کے عمدہ 80 رنز کی بدولت 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 20، کپتان ایرون فنچ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بین میکڈرموٹ نے 21 اور ایشٹن ٹرنر نے 8 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی باﺅلر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا جبکہ عماد وسیم سب سے مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 34 رنز دئیے۔ فاسٹ باﺅلر محمد عامر، محمد عرفان اور عماد وسیم وسیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Watch Iftikhar Ahmad Batting