کرکٹ ورلڈکپ کا شیڈول جاری، پاکستان کب اور کن ٹیموں کیخلاف سیریز کھیلے گی؟ تمام معلومات جانئے

351

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کی سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں 2023ءمیں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ لے سکیں گی۔


مئی 2020ءسے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن مارچ 2022ءتک جاری رہے گا جس ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دو سال تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں شامل ہر ٹیم 8 سیریز کھیلے گی جن میں سے آدھے میچ یہ ٹیمیں اپنے ہوم گراﺅنڈ میں کھیلیں گی جبکہ باقی آدھے میچ دیگر ممالک میں جا کر کھیلنے ہوں گے اور ہر سیریز 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل ہو گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس عرصے کے دوران ذیل میں دی گئی تاریخوں کے مطابق مذکورہ ٹیموں کیخلاف اپنی سیریز اور میچ کھیلے گی۔ جولائی 2020 نیدر لینڈ کے ساتھ 3 ون ڈے اکتوبر: جنوبی افریقہ کے ساتھ 3 ون ڈے دسمبر: زمبابوے کے ساتھ 3 ون ڈے 2021 جولائی: انگلینڈ کے ساتھ 3 ون ڈے ستمبر: افغانستان کے ساتھ 3 ون ڈے اکتوبر: نیوزی لینڈ کے ساتھ 3 ون ڈے دسمبر: ویسٹ انڈیز کے ساتھ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے ۔ 2022 مارچ: آسٹریلیا کے ساتھ ہوم سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔