”سابق کرکٹرز پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہیں، میڈیا اور پی سی بی میں سیاست ہے اور۔۔۔“ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے نوکری ختم ہوتے ہی ’شرمناک‘ انکشاف کر دیا

162

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے اپنے معاہدہ ختم ہوتے ہی پاکستانی ٹیم پر ہونے والی ناجائز تنقید اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اندرونی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے اپنے معاہدہ ختم ہو تے ہی پاکستانی ٹیم پر ہونے والی ناجائز تنقید اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اندرونی سیاست پر تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ یقینا میں ان چیزوں کو مس نہیں کروں گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں گرانٹ فلاور نے کہا کہ ”سابق کھلاڑیوں کی جانب سے پیٹھ پیچھے چھرا گھونپنا، ٹی وی پر ہونے والی سیاست، صحافی اور پی سی بی میں ہو نے والی سیاست چند ایسی چیزیں ہیں جنہیں میں بالکل بھی مس نہیں کروں گا۔“ گرانٹ فلا ور فخر زمان کے مستقبل کے حوالے سے بھی فکر مند نظر آئے اور کہا کہ انہیں اپنی تکنیک پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ دوبارہ رنز بنانا شروع کر سکیں جبکہ انہوں نے بابر اعظم کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ وہ پاکستان کے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں جن کی کوچنگ کا موقع ملا۔