’’ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ ‘‘پاکستانی نوجوان آل راؤنڈر فہیم اشرف نے شراب کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا

86

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر فہیم اشرف نے انگلینڈ میں جاری ’’ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ ‘‘ میں شراب کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا جس پر انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹر کے دینی


انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹر کے دینی جذبات کی قدر کرتے ہوئے ان کی جرسی سے شراب کا لوگو ہٹا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف برطانیہ میں جاری ’’ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ ‘‘میں نارتھمپٹنشرکی ٹیم سے معاہدے کے مطابق کھیلنے میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے میچ سے قبل اپنی ٹیم کی جرسی پہننے سے انکار کر دیا کیونکہ جرسی پر مقامی شراب کمپنی کا لوگو چسپاں تھا ۔فہیم اشرف کی جانب سے جرسی پہننے سے انکار پر ٹیم انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹر کے دینی جذبات کا احترام کرتے ہوئے ان کی جرسی سے شراب کا لوگو ہٹا دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ساؤتھ افریقہ کے مسلمان کرکٹر اور مشہور بلے باز ہاشم آملہ ،برطانوی کرکٹر معین علی ، آسٹریلوی مسلمان کرکٹرز عثمان خواجہ اور فواد احمد نےشراب کے لوگو والی آسٹریلوی ٹیم کی جرسی پہننے سے معذرت کرلی تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی سمر سیٹ کاؤنٹی کی جانب سے انگلش ڈومیسٹک سیزن میں اپنی شرٹ پر شراب کا لوگو لگوانے سے معذرت کرلی تھی