محمد عامر کے بعد پاکستان کے ایک مایہ ناز فاسٹ باولر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

112

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
فاسٹ باولر محمد عامر کے بعد اب پاکستان کے 34 سالہ فاسٹ باولر وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وہاب ریاج اس وقت کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ کھیل رہے ہیں تاہم


وہاب ریاج اس وقت کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ کھیل رہے ہیں تاہم انہوں نے روایتی کر کٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی تک خود کو محدود کرنا چاہ رہے ہیں ۔وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ میچز میں 83 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ ان کے کیریئر کی سب سے بہترین ٹیسٹ پرفارمنس 63 سکور پر 5 وکٹیں ہیں ۔مقامی میڈیا کے مطابق وہاب ریاض گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ کے بعد پاکستان واپسی پر باضابطہ اعلان کریں گے بہر حال انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے ۔اس سے قبل محمد عامر نے ٹیسٹ کر کٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا جس پر انہیں اس وقت شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پاکستان کے 34 سالہ فاسٹ باولر وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ۔