حسن علی بھی شعیب ملک کے نقش قدم پر، کس بھارتی لڑکی کو دل بیٹھے اور شادی کب ہو رہی ہے؟ کرکٹ مداحوں کیلئے سب سے حیران کن خبر آ گئی

157

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کے بعد فاسٹ باؤلر حسن علی کے بھی بھارت کا داماد بننے کا امکان ہے اور ان کے رشتے کیلئے بات بھی چل نکلی ہے۔ نجی خبر رساں ادارے ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق


حسن علی ہریانہ کی جس لڑکی کو دل دے بیٹھے ہیں اس کا نام شامیہ آرزو ہے جو اپنے والدین کیساتھ دبئی میں مقیم ہیں اور انگلینڈ میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایمریٹس ائیرلائن میں فلائٹ انجینئر ہیں جبکہ ان کی فیملی کے دیگر افراد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مقیم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے رشتے کیلئے دونوں کے خاندانوں کے درمیان باقاعدہ رابطہ ہونے کے بعد شادی کیلئے 20 اگست کی تاریخ بھی طے کر لی گئی ہے۔ فاسٹ باﺅلر حسن علی ہریانہ کی لڑکی کو دل دے بیٹھے ہیں اور ان کا رشتہ طے کرنے کیلئے دونوں کے خاندانوں میں باقاعدہ رابطہ بھی ہو گیا ہے جس پر حسن علی نے موقف دیا کہ ان کی بات چیت ضرور چل رہی ہے لیکن ابھی کچھ طے نہیں ہوا جس سے کم از کم اس بات کی تصدیق تو ہوتی ہے کہ وہ واقعی بھارتی لڑکی کیساتھ شادی کے خواہش مند ہیں اور اس کیلئے کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔