قومی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان بنانے کا فیصلہ مگر کس کھلاڑی کو؟ کرکٹ مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

52

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے حتمی انتخاب کرکٹ کمیٹی کے 2 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں شیڈول اجلاس میں کیا جائے گا۔


نجی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اجلاس میں کپتان سرفراز احمد کو ممکنہ طور پر صرف ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کپتان برقرار رکھے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ممکنہ کپتان کا اعلان کیا جائے گا اور اس سلسلے میں محمد حفیظ، عماد وسیم اور بابراعظم کا نام لیا جا رہا ہے۔ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں محمد حفیظ، عماد وسیم اور بابر اعظم کے بارے میں بات چیت کی جائے گی جس کے بعد کمیٹی اپنی سفارشات بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے گوش گزار کرے گی۔ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان اور مرد و خواتین کے ٹیموں کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز مشترکہ طور پر کریں گے۔ سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے جو قومی کرکٹ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کریں گے جبکہ وسیم اکرم کمیٹی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔