آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ، سب سے بڑا مسئلہ ہی حل کر دیا

94

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
آئی سی سی نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں قائم کردہ بائیو مکینکس لیب کو منظوری دے دی جس کے بعد اب یہاں قومی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مشکوک اور غیر قانونی بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے۔


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بائیو مکینکس لیب پی سی بی اور لمز کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے اور یہ دنیا میں اس طرح کا پانچواں ٹیسٹ سینٹر ہے جہاں کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیاں بھی دور کی جا سکیں گی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے شہر برسبین، انگلینڈ کی لف برا یونیورسٹی، سری رام چندرا یونیورسٹی چنائی اور جنوبی افریقا کی پریٹوریا یونیورسٹی میں ایسے سینٹرز قائم ہیں جوکہ آئی سی سی سے منظورشدہ ہیں۔ پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا ہے کہ بائیو میکنکس لیب کی منظوری پی سی بی کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی ایک اور کامیاب کوشش ہے، ماضی میں ہمارے کھلاڑیوں کو بولنگ ایکشن تبدیل کر نے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف الارڈائس کا کہنا ہے کہ لیب کی منظوری پی سی بی کی مشکوک اور غیر قانونی بولنگ ایکشن سے نمٹنے کی کوششوں کی عکاسی کر تا ہے۔