پی سی بی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، قومی ٹیم کے میچز کب ہوں گے؟ تمام تفصیلات جانئے

81

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ہوم ایندڈ اوے کی بنیاد پر اکتوبر 2019ءسے جنوری 2021ءتک سری لنکا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سری لنکا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 13 میچز کھیلے جائیں گے۔ جبکہ پہلا میچ سری لنکا کیخلاف سیریز کا میچ ہو گا جو رواں سال اکتوبر میں ہوگی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دنیا بھر کی 9 ٹاپ ٹیمیں شرکت کریں گی اور ہر ٹیم دوسال میں ہوم اور اوے کی بنیاد پر چھ سیریز کھیلے گی جس کے بعد ٹاپ دو ٹیمیں جون 2021ءمیں ایونٹ کا فائنل کھیلیں گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز رواں سال اکتوبر میں ہوگی جبکہ یہ میچ پاکستان کیلئے ہوم میچز ہوں گے۔ نومبر میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دو اوے میچز، جنوری 2020ءمیں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش دو ہوم میچز، جولائی ، اگست 2020ءمیں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ( تین اوے میچز)، دسمبر 2020ءمیں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ( دو اوے میچز) جبکہ جنوری 2021ءمیں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دو ہوم میچز کھیلے گی۔