آئی سی سی نے کرکٹ کرپشن الزامات پر 2 کرکٹرز کو معطل

145

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کرپشن الزامات پر سری لنکا کے 2 کرکٹرز کو معطل کرکے 14 روز میں جواب طلب کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ کرپشن میں الزامات پر


تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ کرپشن میں الزامات پر نوان زوئیسا اور اویشکا گوناوردھنے کو معطل کرکے 14 روز میں جواب طلب کرلیاہے، نوان زوئیسا اور اویشکا گوناوردھنے پر دسمبر میں یواے ای میں کھیلی گئی ٹی 10 کرکٹ لیگ میں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے، بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر 40 سالہ نوان زوئیسا کوڈ کی چارشقوں اور گونا ورد نے کو دو شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ فاسٹ باﺅلر پر تحقیقات میں عدم تعاون، کرپشن کرنے اور کھلاڑیوں کو اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، 30 ٹیسٹ اور 95 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے زوئیسا کو اس سے پہلے نومبر میں بھی آئی سی سی کی جانب سے تین خلاف ورزیوں پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب انہیں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے معطل کیا گیا ہے، بائیں ہاتھ کے اوپنر اویشکا گوناوردنے 6 ٹیسٹ اور 61 ون ڈے میچ سری لنکا کی جانب سے کھیل چکے ہیں، انہیں ایونٹ کے شرکا کو کرپشن کیلئے اکسانے اور اینٹی کرپشن یونٹ سے عدم تعاون کے الزامات کا سامنا ہے۔