شاداب خان ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں مکمل رپورٹ سامنے آگئی..!!

124

کر کٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
ان فٹ ہو کر انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہو نے والے قومی کرکٹر شاداب خان کی فٹنس کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔


قومی کرکٹر شاداب خان کی صحت کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوگئی۔ہپٹائٹس سی کا شکار شاداب خان علاج کے ذریعے وائرس کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اب ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان کی قومی سکواڈ میں دوبارہ شمولیت کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی کی ایڈوئس پر شاداب خان کا راولپنڈی میں علاج جاری ہے آئندہ ہفتے شاداب خان کے ٹیسٹ دوبارہ لئے جائیں گے جب کہ ٹیسٹ رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹرز اپنی آراءسے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کریں گے اور رپورٹ آنے کے بعد شاداب خان دوبارہ ٹریننگ شروع کریں گے۔یاد رہے کہ شاداب خان دورہ انگلینڈ سے قبل ہپٹائٹس سی کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں علاج کے لیے انگلینڈ بھجوایا جہاں ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی نے ان کے چیک اپ کے بعد بعض دوائیں تجویز دینے کے ساتھ خوشخبری سنائی کہ وہ جلد اس مرض سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاداب خان کی جگہ دورہ انگلینڈ کے لیے یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کرلیا تھا تاہم وہ آج کا پہلا ون ڈے نہیں کھیل رہے ہیں ۔