جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سے پہلے ہی ’برباد‘ ہو گئی ، جان کر آپ کو بھی افسوس ہو گا..!!

192

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے آغاز میں چند ہفتے ہی باقی رہ گئے ہیں اور تمام ٹیمیں بھرپور تیاری میں مصروف ہیں لیکن جنوبی افریقی ٹیم کو ورلڈکپ سے پہلے ہی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


اہم ترین باﺅلر ڈیل سٹین اور کا گیسو ربادا کی انجریز کے باعث ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو نے کے بعد اب ایک اور اہم ترین باﺅلر آنریچ نور چے میگا ایونٹ سے یقینی طور پر باہر ہو گئے ہیں۔ نورچے کندھے کی انجری کے باعث انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی شرکت نہیں کر سکے جہاں انہوں نے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کر نا تھی۔ آنریچ نورچے میگا ایونٹ میں جنوبی افریقہ کے خاصے اہم ’ہتھیار‘ تھے تاہم اب وہ ورلڈ کپ میں شریک نہیں ہو سکیں گے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی جگہ کرس موریس کوطلب کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیل سٹین اور کاگیسو ربادا انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے دوران انجریز کا شکار ہوئے اور دونوں ہی اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں تاکہ بروقت علاج کے ذریعے میگا ایونٹ سے پہلے صحت یاب ہو سکیں جبکہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ بھی ان کی صحت یابی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے